ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کل اہم میچ میں ہانگ کانگ کے مدمقابل آئیگا

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کل اپنا اہم ترین میچ ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گی، پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لے گی، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،
بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو با آسانی چالیس رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور ہانگ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، قومی کرکٹ ٹیم نے آج آرام کی غرض سے پریکٹس سیشن منسوخ کردیا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اہم فاسٹ بائولر حارث رئوف اور نسیم شاہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ کیلئے فٹ قرار دیدیئے گئے ہیں اور کل میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے، اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ حارث رئوف اور نسیم شاہ کو ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں آرام دیکر ان کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان