ایشیا کپ

ایشیا کپ، بنگلہ دیش کو شکست، سری لنکا سپر فور مرحلے میں داخل

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے،
سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کی ٹیم سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے،تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 183 رنز سکور کئے اور اس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے،
بنگلہ دیش کی جانب سے آصف حسین 39، مہدی حسن میراز 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور چمیکا کرورتنے نے دو دو جبکہ دلشان مادھوشنکا، مہیش تھیکاشنکا اور فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے میچ کے آخری اوور کی دوسری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ دو وکٹوں سے جیت کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی، سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 60 کپتان دوسن شنکا نے 45 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین نے تین، تسکین احمد نے دو جبکہ مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری