خاتون ایم این اے ک

خاتون ایم این اے کے وزیر اعظم فنڈز پر تحفظات، تنخواہ عطیہ کرنے سے انکار

اپوزیشن جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی خاتون رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) نے وزیراعظم سیلاب فنڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تنخواہ رضا کارانہ طور پر دینے سے انکار کردیا۔
ویب ڈیسک: جی ڈی اے کی ممبر قومی اسمبلی سائرہ بانو نے وزیراعظم کے سیلاب فنڈ اور اس کی تقسیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ میری تنخواہ سیلاب فنڈ میں جے ڈی سی اور الخدمت کو یکساں تقسیم کی جائے۔
سائرہ بانو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو احتجاجی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری تنخواہ ہم سے پوچھے بغیر نہیں کاٹی جاسکتی، ملک اس وقت شدید ترین سیلابی صورت حال سے دوچار ہے، متاثرہ لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اور بحالی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ مختلف تنظیمیں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہی ہیں مگر یہ وقت بتائیگا یہ فنڈز کتنے شفاف اور مساویانہ انداز میں تقسیم کئے گئے۔
سائرہ بانو نے خط مین لکھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی! آپ نے اراکین قومی اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹ لی تاکہ اُسے ریلیف فنڈ میں جمع کروایا جا سکے، فنڈز کٹوتی کے سلسلے میں نہ تو متعلقہ ایم این ایز سے مشاورت کی گئی اور نہ انکی مرضی معلوم کی گئی،
جلد بازی میں قائم کیے گئے وزیراعظم فنڈ میں بھی پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی، اس وجہ سے اس کی شفافیت اور مانیٹرنگ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایم این اے کا اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی کی قابل اعتماد تنظیم کو فنڈ دے، میری ایک ماہ کی تنخواہ الخدمت فاﺅنڈیشن اور جے ڈی سی میں برابر کی تقسیم کر کے اسکی رسید دی جائے۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن