شیخ رشید

عدلیہ کا دانش مندانہ اور ذمے دارانہ رویہ قابل تعریف ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے دانش مندانہ اور ذمہ دارانہ رویہ قابل تعریف ہے۔
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں،یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔
سابق وزیر داخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے بھی انہی 2 مہینوں (ستمبر، اکتوبر) میں ہوں گے، سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا جب کہ نوازشریف کے راستے کی رُکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔
ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے۔ حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کر رہی ہے۔ عوام کو بے زبان، بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔
عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔
یہ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق