نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بلوچستان نے سندھ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے سندھ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، یہ ٹورنامنٹ کے دوران سندھ کی پہلی شکست ہے،
سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، سعد خان 31 اور سرفراز احمد 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بلوچستان کی جانب سے خرم شہزاد، یاسر شاہ اور کاشف بھٹی نے دو دو جبکہ جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی،
جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، عبدالواحد بنگلزئی نے 53 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ احمد بٹ نے پچس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، سندھ کی جانب سے سہیل خان نے دوجبکہ میر حمزہ، ابرار احمد اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔