نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سدرن نے سینٹرل پنجاب کو 86 رنز سے مات دیدی

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو 86 رنز کے واضح فرق سے شکست دیدی، سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا ڈالے، سدرن کی جانب سے زین عباس نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے، شرون سیراج 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے احمد دانیال نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ علی اسفند اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 14.3 اوورز میں 79 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 86 رنز کے واضح فرق سے ہار گئی، سینٹرل پنجاب کی جانب سے سب سے بہترین سکور 17 رہا جو اسامہ میر نے کیا، عبداللہ شفیق اور احمد شہزاد گیارہ گیارہ رنز بنا پائے، سدرن کی جانب سے سلمان علی آغا نے پانچ علی ماجد، محمد الیاس اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان