چارسدہ اراضی تنازع

چارسدہ میں اراضی تنازع پر باپ بیٹا قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقے شیرپاو میں اراضی تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول رحمان اللہ اپنے بیٹے کے ہمراہ آبپاشی کررہے تھے۔مخالفین نے موقع پر آکر فائرنگ کرکے دونوں باپ بیٹے کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک بیٹا محفوظ رہا۔
ذرائع کے مطابق مقتولین اور مخالفین کے درمیان اراضی تنازع چل رہا تھا۔ باپ اور بیٹے کی نعش تنگی ہسپتال منتقل، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ عمرزئی میں رپورٹ درج کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ