‎محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: شدید گرمی کی لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے آج سے تیز بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری ہرے گا۔
ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی )پی ڈی ایم اے( نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں سے بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان بھی امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جا ئے۔
سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 یا واٹس ایپ نمبر03164261700 پردیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت