سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ستمبر کا مہینہ ستمگر ہوگا سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر ساؤنڈ ہو گیا ہے۔ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کوتیار نہیں تو دوسرے ملک کیسے دیں گے۔ لوگوں میں پٹرول اوربجلی کابل دینے کی سکت نہیں اور حکومت مزید اضافہ کرنے جارہی ہے۔ 5 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوں گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر خارجہ کاتعلقات کومزیدمضبوط کرنے کےعزم کااعادہ