یو ایس اوپن، رافیل نڈال کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

سپین کے ٹینس کھلاڑی کا یو ایس اوپن میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے تیسرے رائونڈ میں میچ میں اپنے حریف فرانس کے رچرڈ گیسکیٹ کو شکست دیکر چوتھے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، رافیل نڈال جو اس سے قبل چار مرتبہ یو ایس اوپن کا اعزاز جیت چکے ہیں نے رچرڈ گیسکیٹ کو چھ صفر، چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دی، یہ ان کی رچرڈ کیخلاف مجموعی طور پر 18 جیت بھی ہے، 36 سالہ رافیل نڈال رواں سال آسڑیلین اوپن اور فرنچ اوپن کے اعزاز جیت چکے ہیں جبکہ انجری کی وجہ سے انہیں ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہونا پڑا تھا، ایک اور میچ میں سپین کے کھلاڑی کارلوس الکاریز نے بھی امریکی کھلاڑی جینسن برکسبائے کو چھ تین، چھ تین اور چھ تین سے شکست دیکر چوتھے مرحلے میں جگہ بنائی، کارلوس الکاریز 2021 میں بھی جب پہلی بار یو ایس اوپن کھیلنے آئے تھے تو انہوں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان