برطانوی باکسر نتاشا نے سویڈش حریف پیٹریسیا کو ڈھیر کردیا

برطانوی خاتون باکسر نتاشا جونز نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں اپنی حریف سویڈن کی پیٹریسیا برگولٹ کو شکست دیدی، نتاشا اس سے قبل ڈبلیو بی او کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں، یہ ان کی 2017 میں پروفیشنل باکسنگ کے آنے کے بعد 12ویں جیت بھی ہے، نتاشا جونز نے اس سے قبل ناقابل شکست سویڈن کی باکسر پیٹریسیا برگولٹ کو ججز کے فیصلے کے مطابق 99-91، 100-90 اور 100-90 سے شکست دی ، 38 سالہ نتاشا نے اپنی جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ بہت سخت تھا اور مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں نہیں جیت پائوں گی تاہم میں نے ہمت نہیں ہاری اور حریف پر اپنے حملے جاری رکھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت میرے اعتماد میں اضافہ کریگی اور آئندہ مقابلوں میں زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ رنگ میں اتروں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا