فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: بجلی صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑا ریلیف دے دیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف 300یونٹ تک بڑھادیا، وزیراعظم کے فیصلےپرعملدرآمدکیلئےاحکامات جاری جاری کرد یئے گئے۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو خط لکھ دیا۔

پاورڈویژن سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ201 سے 300 یونٹ کے کے نان پرویکٹڈگھریلوصارفین کیلئےریلیف دے دیا گیا۔ نان پرویکیٹڈ صارفین سے اگست کےبلوں میں وصولی نہیں کی جائےگی، بجلی صارفین سے یکمشت کی بجائے قسطوں میں وصولی کی جائےگی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی اداشدہ رقم ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ اگست کےنظرثانی بل جاری، تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ پیغام میں لکھ اہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ” سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ