نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، خیبرپختونخوا کی جیت کا سلسلہ جاری

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم کو بھی چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، سندھ کی جانب سے سعد خان چالیس، سرفراز احمد ستائیس ناٹ آئوٹ اور دانش عزیز اکیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

خیبرپختونخوا کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جبکہ عادل امین اور محمد سرور آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرکے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، صاحبزادہ فرحان نے 45، عادل امین نے 40 ناٹ آئوٹ جبکہ محمد حارث نے 37 رنز بنائے، سندھ کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ میر حمزہ اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عادل امین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ