آرمی کی پشاور کور نے مختصر وقت میں بحرین پل کو بحال کردیا

بحرین پُل کو پشاور کور آرمی انجینئرز نے دن رات کام کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث بحرین کو دوسرے علاقوں سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا تھا جسے پاک فوج پشاور کور کے انجنیئرز نے دن رات محنت کرکے بحال کردیا۔
اس موقع پر مقامی لوگوں کی خوشی دیدنی تھی، عوام نے پاکستان آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بحرین پل کی بحالی سوات اور بلخصوص بحرین ، مدین اور خوازہ خیلہ کےلوگوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے.
پاک فوج کے سپہ سلار نے جو وعدہ کیا کر کے دکھایا ہے. بحرین برج کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ باقی علاقوں بلخصوص مینگورہ اور خوازہ خیلہ سے کٹ گیا تھا۔
بحرین ٹاون خود بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تیس اگست کو آرمی چیف نے سوات کے دورے کے دوران کہا تھا کہ چھ یا سات دن میں روڈ کو بحال کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری