عمران خان کا مذموم ایجنڈا پاکستان کو تباہ اور کمزورکرنا ہے، وزیراعظم شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی عمران نیازی کی مہم ہر روز ایک نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزورکرنا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسوں میں تقاریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہر روز نئی انتہا کو چھو رہی ہے، عمران خان اب براہ راست فوج اور فوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی