عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں، صدرمملکت کا مشورہ

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکر عارف علوی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنےبیان کی خود وضاحت کریں انکے کہنے کا کیا مقصد تھا۔
پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سمیت تمام ادارے حب الوطن ہیں کسی کے حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان اپنےبیان کی خود وضاحت کریں انکے کہنے کا کیا مقصد تھا۔ آڈیو لیک سے متعلق باتے کرتے ہوئے صدر ان کا کہا تھا کہ آڈیوریکارڈنگ کی جارہی ہے جو انتہائی خطر ناک ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ پس پردہ مفاہمت کے لیے کام کر رہا ہوں، کوشش کررہاہوں کہ سٹیک ہولڈرز کے درمیان غلط فہمیاں دور کروں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، موجودہ حکومت کے 2بل پاس کیے۔ پی ٹی آئی حکومت کےکسی بل پراعتراض ہوتاتو واپس بھیج دیتاتھا۔ پہلے جوپارٹی جلد انتخابات کا کہتی تھی اب وہ کہتی ہے کہ تاخیرسے ہوں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

صدر مملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدےسے حالات بہترہوں گے، ملک میں مہنگائی زیادہ ہے اس پرقابوپاناہوگا۔ سیلاب نے پورےملک میں تباہی مچائی ہے، جیکب آباد، سکھر، بدین اور دادو سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ سیلاب میں ڈونرزایجنسیوں کوبھی پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔