سندھ میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 92 روپے تک پہنچ گئی

پنجاب میں ایک کلو آٹےکی اوسط قیمت 49 روپے اور سندھ میں 92 روپے ہےوفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سندھ میں ایک کلو آٹا پنجاب کے مقابلے میں 88 فیصد مہنگا ہے۔
ویب ڈیسک: ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانولا، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 980 روپےکا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 49 روپے ہے جب کہ سندھ میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 92 روپے 15 پیسے ہے، اس طرح سندھ میں ایک کلو آٹا پنجاب کے مقابلے 43 روپے مہنگا ہے۔
ماہرین کے مطابق ادارہ شماریات نے اگست میں مہنگائی کی شرح جانچنے کے لیے حکومت کی سبسڈائز قیمت استعمال کی ہے، جس سے اگست کی مجموعی مہنگائی 27 فیصد رہی۔
مہنگائی کی شرح ناپنے کے لیے پنجاب کے شہروں میں آٹے کی قیمت کو استعمال کیا جاتا تو مہنگائی کی شرح مزید اونچی ہوتی۔

مزید پڑھیں:  دو قانون،دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا