6 ستمبر غازیوں کا دن شہیدوں کی یادگارقربانیوں کا دن

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع وشہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔

1965 کی جنگ، 6 ستمبر قومی تاریخ کا درخشاں باب، دشمن کو عبرت ناک شکست اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔ ۔ 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن پاکستان کی نڈر، بہادرفوج نے دشمن پرکاری ضرب لگائی، پاکستان کی غیور اور جذبہ شہادت سے سرشار فوج نے کئی گنا بڑے دشمن کو منہ توڑ دے کر انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
1965 کی جنگ کے 57 سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ اصغرخان اکیڈمی کےکیڈٹس نے مزارقائد پراعزازی گارڈزکےفرائض سنبھال لیے، تبدیلی گارڈزکی تقریب میں پاک فضائیہ کے60 مرد اور5 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔ ایئرآفیسرکمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، ایئر وائس مارشل محمدقیصر جنجوعہ مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی نےمزارقائد پرپھولوں کی چادرچڑھائی ،سلام پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ