عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا

ویب ڈیسک: نیپرا نے بجلی مزید 3روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا نے بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی مںطوری دے دی۔ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 95 ارب روپے اضافہ وصول کیے جائیں گے۔ صارفین سے اکتوبرکے مہینے سے اضافی وصولیاں شروع کی جائیں گی۔ بجلی صارفین سے وصولیاں اکتوبر،نومبر اور دسمبر میں کی جائیں گی۔ نیپرا چیئرمین کا کہنا ہے صارفین سے صرف 19پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی۔

مزید دیکھیں :   قائمہ کمیٹی لیبر کا اجلاس، بھرتیوں کی مکمل تفصیلات طلب