سعید انور نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپنر سعید انور نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں، 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سعید انور نے پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 23نومبر 1990 کو فیصل آباد میں کھیلا تھاجبکہ انہوں نے اپنا الوادعی ٹیسٹ بنگلہ دیش کیخلاف ملتان میں 31 دسمبر 2001 کو کھیلا تھا سعید انور 55 ٹیسٹ میچوں کی 91 اننگز میں دو مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 45.52 کی اوسط سے 4052 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس میں گیارہ سنچریاں اور پچیس نصف سنچریاں شامل ہیں

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 188 رنز ناٹ آئوٹ ہے، سعید انور نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار وکٹیں بھی حاصل کیں، سعید انور نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف پرتھ کے مقام پر یکم جنوری 1989 کو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ بلاوئے کے مقام پر زمبابوے کیخلاف چار مارچ 2003 کو کھیلا تھا، سعید انور 247 ون ڈے میچوں کی 244 اننگز میں انیس مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 39.21 کی اوسط سے 8824 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں بیس سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا ون ڈے کرکٹ میں بہترین سکور 194 رنز ہے جو انہوں نے بھارت کیخلاف سکور کیاتھا ۔چنائی میں ان کی یہ تاریخی اننگز سب کو یاد ہے اور تقریباً 13 سال تک ون ڈے کرکٹ میں اس سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکارڈ ان کے پاس رہا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا