چین میں شدید زلزلہ،65 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: چین کے ایک پہاڑی علاقے سچوان کو زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ہلا کر رکھ دیا۔
زلزلے کی وجہ سے 65 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی جبکہ 12 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق زلزلہ ریکٹر پیمانہ پر 6.8 درج کیا گیا ہےاور اس کا مرکز لڈنگ کاؤنٹی بتایا جا رہا ہے۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں ہلنے لگیں، لوگ گھروں سے باہر نکل گئے اور افرا تفری کا ماحول بن گیا۔
چینی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ زخمی افراد کی حالت سنگین ہے جنھیں مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے