بالاکوٹ مانیکال، لوگ امداد کے منتظر ، انتظامیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ختم

بالا کوٹ مانکیال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اینڈ آپریشن ختم ہو گیا لوگ ابھی تک امداد کے لیے منتظر نظریں لگائے بیٹھے ہیں
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ مانیکال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن ختم کیا جا چکا ہے جبکہ باہمت رضاکاروں نے تاحال ہمت نہیں ہاری اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کوشاں ہیں۔
بالاکوٹ مانیکال میں باہمت رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور تین سو سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔
ڈاکٹرز اور رضاکار چار گھنٹے طویل راستوں پر سفر کر کے متاثرہ مقام پر پہنچے جہاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن ختم کیا جا چکا تھا لیکن وہاں کے لوگ تاحال غذائی امداد اور ادویات کی فراہمی کے منتظر تھے۔
ڈاکٹرز اور رضاکاروں نے وہاں اپنی مدد آپ کے تحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیا اور 350 افراد کا طبی معائنہ کر کے انہیں ادویات فراہم کیں۔
ایک طرف تو یہاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہو چکا ہے جبکہ لوگ تا حال امداد کے منتظر ہیں، سیلاب متاثرین نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی امداد اورادویات کی اشد ضرورت ہے ہمیں فوری طور پر غذائی اور طبی امداد فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی