اسد قیصر

ایف آئی اے نے26 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ اسد قیصر کو تھمادیا

ویب ڈیسک: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسدقیصر کو 26 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ حوالے کردیا۔
اسد قیصر آج ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے پشاور کے دفترپیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے سوالنامہ دیتے ہوئے اسد قیصر سے ذرائع آمدن کے ساتھ تمام اکاونٹس کی تفصیلاب طلب کرلی۔
ایف آئی اے پشاور میں پیشی کے بعد اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی انکوائری سے نہیں ڈر رہے، سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن ڈیل کرتا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا ہے لیگل ٹیم سے مشورہ کرکے جواب دوں گا۔
اسدقیصرنے کہا کہ عمران خان کا ہر دن جلسہ پہلے سے بڑا ہوتا ہے انہوں نے مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ہم اداروں کا حترام کرتے ہیں، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب