ایشیا کپ

ایشیا کپ، پاکستان اور افغانستان کا جوڑ آج پڑے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جوڑ آج پڑے گا، پاکستان کی ٹیم جس نے سپر فور مرحلے کا آغاز بھارت کیخلاف جیت کے ساتھ کیا تھا کا اس وقت نیٹ رن ریٹ +0.126 ہے اور افغانستان کیخلاف جیت اس کے ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی تمام رکاوٹوں کو دور کرسکتی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اس وقت ٹورنامنٹ میں ٹاپ سکورر ہیں انہوں نے تین میچوں میں 96 کی اوسط اور 128 کے سٹرائیک ریٹ سے 192 رنز بنا رکھے ہیں، آخری میچ میں ان کی فٹنس متاثر ہوئی تھی تاہم قوی امکان ہے کہ وہ آج ٹیم کا حصہ ہونگے، کپتان بابر اعظم کی خراب فارم ٹیم کیلئے کچھ حد تک پریشانی کا باعث ہے تاہم محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بھیجنے سے وہ گیم چینجر کے طور پر سامنے آئے ہیں ، بیٹنگ لائن میں فخر زمان، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی موجودگی سے یہ کافی حد تک متوازن نظر آتی ہے

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

پاکستان کی بائولنگ لائن پر اگر نظر ڈالی جائے تو محمد نواز اس وقت سات وکٹیں لیکر ٹاپ پر ہیں جبکہ شاداب خان نے چھ شکار کر رکھے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ اب تک ٹورنامنٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، افغانستان کی ٹیم پر اگر نظر ڈالی جائے تو گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کے بعد افغانستان کی جیت کا سلسلہ سری لنکا کی ٹیم سپر فور مرحلے میں توڑا اگر افغانستان کی ٹیم فائنل کھیلنے کی خواہشمند ہے تو اسے آج پاکستان کیخلاف آج جیت کی ضرورت ہے ، افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز افغانستان کی جانب سے اب تک تین میچوں میں 135 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں جبکہ ابراہیم زردان اور حضرت اللہ زازئی بھی بھرپور فارم میں نظر آرہے ہیں، افغانستان کی بائولنگ لائن پر اگر نظر ڈالی جائے تو سپنر مجیب الرحمان محمد نواز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سات وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں ماسٹر سپنر راشد خان نے اب تک چار شکار کئے ہیں جبکہ کپتان محمد نبی تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، افغانستان کی ٹیم اب تک پاکستان کیخلاف کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی ہے، کھیلے گئے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی ٹیم نے ہی کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف