تیونس کی اونس جبیر

تیونس کی اونس جبیر نے یو ایس اوپن میں نئی تاریخ رقم کردی

نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فرانس کی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی کوکوگف کو با آسانی چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ تیونس کی کھلاڑی اونس جبیر کے ساتھ ہوگا جنہوں نے آسڑیلوی کھلاڑی ایجلا کو چھ چار، سات سات (سات چار) سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، اونس جبیر جو ومبلڈن اوپن میں رنر اپ رہی تھیں پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اٹھائیس سالہ اونس پہلی افریقی کھلاڑی بھی ہیں جو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست