سیلاب کے باعث تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا کام

سوات: سیلاب کے باعث تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے
ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے مختلف علاقوں سیلاب کے باعث تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں انتظامیہ کی جانب سے مدین تا بحرین 9 کلومیٹر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے اور بحرین تا چم گھڑی 12 کلومیٹر روڈ کلئیر کر دیا گیا ہے۔
مدین تا چم گھڑی 21کلومیٹر روڈ کو کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ کالام سے لاکوٹ تک روڈ کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ باقی ماندہ روڈ چم گھڑی تا لاکوٹ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 71 ہزار کی حد عبور