افغانستان پاکستان میچ

افغانستان سے میچ جیتنے کی خوشی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان خلاف کامیابی حاصل کرنے کی خوشی میں پشاور میں لوگوں کی طرف سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متنی، دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اور کوٹلہ محسن خان میں 3 خواتین ہوائی فائرنگ کا نشانہ بنیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ کی شکایات رپورٹ ہوئیں تاہم ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں تقربباً 41 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
ہوائی فائرنگ سے زخمی اور مرنے والے افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
خیال رہے گزشتہ رات پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پشاور کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا ایک سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق