آرمی چیف

آرمی چیف سے سعودی وزارت دفاع کے اعلیٰ عہددیدار کی ملاقات

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او سمیر بن عبدلعزیزی کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا۔ سمیر بن عبدالعزیز نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں سودی عرب کی نمایاں حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
سمیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کےساتھ دفاعی تعاون کوم مزید وسعت دینے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک دفاعی اور سیکیورٹی شعبے میں مزید تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار سمیر بن عبدالعزیز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ