پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختوںخوا اسمبلی محمدفہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
رکن اسمبلی محمدفہیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ رہنماوں کی قیادت میں مزید کام نہیں کرسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کررہے اس کے قول و فعل میں تضاد ہے، پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے۔
محمد فہیم نے پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین کے ساتھ روابط کا بھی دعویٰ کردیا انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ 20 سے زائد مزید اراکین رابطے میں ہیں، خیبرپختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہورہی ہے۔ جلد مزید حقائق بتاؤں گا۔
معاملے پر پی ٹی آئی کے صوبائی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ