ecc 22

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صنعتوں کو بلوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کو بجلی، گیس بلوں میں رعایت دی جائے گی۔ جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کا چھوٹا کاروبار امدادی پیکج بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان
مزید پڑھیں:  راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ کی نعش برآمد

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کی منظوری دی جائے گی۔ چھوٹا کاروبا امدادی پیکج سے لاکھوں کاروبار فائدہ اٹھائیں گے۔