الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

سیلاب کے باعث ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے انعقاد اور سیلاب کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اجلاس میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سکیورٹی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوامیں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کے باعث مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں، حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخوں کا اعلان کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا