1 33 1

چین سے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد : قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے چین سے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا۔ چین سے خریدے گئے سامان میں 159 ویٹی لیٹرز اور 15ایکسرے مشین بھی شامل ہیں۔

چین سے آنے والے سامان میں200تھرمل گنز اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیا بھی شامل۔  2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک، 15ہزار حفاظتی سوٹ، 30ہزاردستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں بھی کھیپ میں شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے اور این ڈی آرایم ایف کےسربراہ ندیم احمدنےسامان وصول کیا، سامان میں 159 وینٹی لیٹراور 15ایکسرے مشین، 200 تھرمل گنز ، ذاتی حفاظتی سامان کی کٹس، 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں جبکہ 30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں بھی سامان کا حصہ ہیں، سامان کے علاوہ ضروری دوائیں بھی منگوائی گئی ہیں

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ چندروزمیں مزیدسامان پاکستان پہنچےگا، آج پاکستان دن میں 30سے40ہزارٹیسٹ کرسکتاہے، عملےکی دستیابی پرروز30سے40ہزارٹیسٹ کرسکیں گے، سامان کی فراہمی میں این ڈی آرایم ایف کاتعاون اہم ہے۔

سربراہ این ڈی آر ایم ایف نے بتایا کہ اے ڈی بی105ملین ڈالرمزیدفنڈ اور ورلڈبینک سے60 ملین ڈالرمل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

گذشتہ روز چائینہ تھری گارجز کپمنی کی طرف سے پاکستان کیلئے کوڈ-19 وبا سے بچاو کے سامان کی وصولی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان ،چینی سفیر یاؤ جنگ، چیر مین سی پیک اٹھا رٹی لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ، این ڈی ایم کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

چائینہ تھری گارجزکپمنی کی طرف سے سرجیککل ماسک،آین 95ماسک، کٹس، ونٹیلیٹرز اور دیگر سامان پاکستان کے حوالے کیا گیا ، جس پر وفاقی وزیرعمر ایوب نے چین کی کمپنیوں کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی لازوال ہے