ڈالر کی اونچی اڑان برقرار، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہی، آج انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مزید 2 روپے کم ہوگیا۔
ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہوکر 225 روپے 42 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا اور تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 223 روپے 42 پیسے تھا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے 44 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
Load/Hide Comments