اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 281 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 13328 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 018 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3029 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا.کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 98 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 83 اموات، سندھ میں 81 اموات، بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,446 ہو گئی، سندھ میں 4,615 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1,864، اسلام آباد میں 245 ہو گئی، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 کرنا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 59 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 391 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 50 ہزار 756 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments