بحرین کالام سڑک بحال

بحرین کالام سڑک بحال کرکے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین کالام سڑک کو بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں بحرین کالام سڑک کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، ایف ڈبلیو او اور الیون کور کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کالام کے دوران سیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں سے سڑک کی ایک ہفتے میں بحالی کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں