بیوی دوسرا نکاح کر لے پھر لاپتہ شوہرآ جائے

بیوی دوسرا نکاح کر لے پھر لاپتہ شوہرآ جائے

سوال: ایک شادی شدہ آدمی لاپتہ ہوگیا،ایک سال کے بعد یہ خبر آئی کہ وہ مر چکا ہے،اس کی بیوی نے عدت گزارنے کے بعد دوسرے آدمی سے شادی کر لی اور دوسرے خاوند سے اس کی اولاد بھی ہوئی،اب پہلا خاوند واپس آگیا،اب کیا حکم ہے یہ عورت پہلے خاوند کی طرف واپس ہوگی یا نہیں؟ اور یہ عورت زنا کی مرتکب ہوئی یا نہیں؟ اور اولاد کا کیا ہوگا؟

جواب: اگر لاپتہ اور گمشدہ شخص کی موت کی خبر کی بنا پر اس کی زوجہ عدت گزار کر دوسرا نکاح کر لے اور اس سے اولاد بھی ہو جائے اور پھر وہ لاپتہ شخص زندہ سلامت آ جائے تو ایسی صورت میں یہ عورت اپنے سابقہ خاوند کو ملے گی اور اس کے اور اس کے زوج دوم کے مابین تفریق کر دی جائے گی۔ البتہ سابقہ خاوند کے لئے اس کے ساتھ ہمبستری کرنا اس وقت تک جائز نہ ہوگا جب تک کہ وہ دوسرے شوہر سے عدت(تین ماہواری) نہ گزار لے۔ اور دوسرے خاوند سے جو اولاد ہوئی ہے وہ دوسرے شوہر سے ثابت النسب شمار ہو گی۔ نیز مفقود کی موت کی خبر کی بنا پر نکاح ثانی کرنے کے سبب یہ عورت زانیہ شمار نہ ہوگی۔
(المبسوط جلد11صفحہ40،الجوھرۃ جلد اول صفحہ315)