حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے، اگر اہل کو نااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہےتو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائےگی۔
ٹویٹر پیغام میں شیخ رشید نے نے کہا ہے کہ بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،قوم جن چہروں کو نہیں دیکھنا چاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو نااہل کر اس کی سیاست ختم نہیں کی جاسکتی، عدالت میں عمران خان کو بات کرنے کا موقع نہ دینے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کاکورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان حلقوں میں بھی الیکشن ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا،میں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا
شیخ رشید نے نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی