ہم الیکشن کمیشن کے جواز کو نہیں مانتے، شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک: سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی کیا ، ہم الیکشن کمیشن کے اس جواز کو تسلیم نہیں کرتے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں 2 روز باقی تھے کہ اسے ملتوی کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے سیلاب کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی کیا جبکہ یہاں کوئی سیلاب نہیں، انتخابی میٹیریل تیار ہو کر تقسیم ہونا شروع ہو چکا تھا، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر ہمیں تحفظات تھے اور اب بھی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا پیپلز پارٹی کی پوزیشن پر پردہ ڈالنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، پیپلز پارٹی کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، وقت آئے گا اور بہت سی چیزیں بے نقاب ہوں گی پولنگ اسٹیشن آگے پیچھے کرلیں لوگ ووٹ بلے کو ہی دینگے۔ اگر لوگ بلے پر مہر لگانا چاہتے ہیں تو پولنگ اسٹیشن آگے پیچھے بھی کر لیں لوگ ووٹ ڈالنے آئیں گے، الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن نے جواز دیا تھا میں اس جواز کو تسلیم نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے