ملکہ الزبتھ کا انتقال، برطانیہ میں 10 روزہ سوگ کا اعلان

ویب ڈیسک: برطانوی حکومت نے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 10 روز بعد ویسٹ منسٹر ایبے پر ادا کی جائیں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یونین جیک سرنگوں رہے گا، ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات 10 روز بعد ویسٹ منسٹر ایبے پر ادا کی جائیں گی۔
ملکہ الزبتھ دوئم کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی جب کہ تابوت کو شاہی ٹرین پرسینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیا جائے گے۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ انتقال کے بعد ان کے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک