شدید گرمی اور حبس میں ابررحمت، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

ویب ڈیسک: گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد اور ہری پور میں موسلادھار بارش نے موسم حسین بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ اگلے 04سے05 روز کے دوران جاری رہے گا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ جس کے باعث آج سے14ستمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ، وزیرستان میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک