چارلس سوئم سرکاری طور پر برطانیہ کے نئے بادشاہ مقرر

ویب ڈیسک: چارلس سوئم کو سرکاری طور پر برطانیہ کا نیا بادشاہ بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کی حکمرانی فوری طور پر ازخود ان کے جانشین اور سابق پرنس آف ویلز چارلس کو منتقل ہوگئی۔ سینٹ جیمز پیلس میں برطانیہ کے نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب منقعد ہوئی جس میں کنگ چارلس سوئم کو باقاعدہ سرکاری طور پر بادشاہ قرار دے دیا ہے۔ چارلس سوئم نے برطانیہ کے بادشاہ کا حلف اٹھالیا, کنگ چارلس نے حلف نامے پردستخط کردیے، انہوں نے باقاعدہ طور پر بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، کنگ چارلس نے روایت کی پاسداری کے عزم کو برقرار رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔ تقریب میں کنگ چارلس کی اہلیہ اور بڑے بیٹے ولی عہد شہزادہ ولیم بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار