پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1300 روپے مہنگا ہو گیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1717 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 153000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 131173روپے کی سطح پر پہنچ گئی
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1540 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ