خواجہ سرا زخمی

پشاور میں کار سواروں کی فائرنگ سے 3 خواجہ سرا زخمی

ویب ڈیسک: پشاور میں خواجہ سرا غیر محفوظ، کبوتر چوک میں کار سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 خواجہ سرا شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کبوپر چوک میں محفل موسیقی سے واپسی پر خواجہ سراوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے خواجہ سرا ڈولفن آیان، نینا خان اور خواجہ سرا حسینہ خان جبکہ ایک ڈرائیور زخمی ہوا، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم