نائن الیون حملے کو 21 برس بیت گئے،

نائن الیون حملے کو 21 برس بیت گئے، بچھڑ جانیوالوں کی یاد آج بھی تازہ

ویب ڈیسک: آج 11 ستمبر 2022 کو امریکا ٹریڈ سنٹر میں حملوں کے 21 برس ہو گئے۔ یہ بین الاقوامی سانحہ کا دن ہے۔ اس موقع پر امریکا بچھڑ جانے والے تقریبا 3ہزار مردوں، عورتوں اور بچوں کو کی یاد منا رہاہے۔
11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں طیارے ٹکرانے سے کم سے کم 3 ہزارمقامی اور غیر ملکی باشندے مارے گئے، 6 ہزار افراد زخمی ہوئے جبکہ امریکی معیشت کو دس ارب ڈالر کا نقصان بھی اٹھاناپڑا۔
امریکا پر اس حملہ اور پھر اس کے ردعمل میں امریکہ نے جو حکمت عملی اپنائی اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑے ۔ امریکا نے واقعے کا ذمے دار القائدہ رہنماء اسامہ بن لادن کو ٹہراتے ہوئے افغانستان پر بمباری شروع کر دی جس کے بعد جنگ کا دائرہ عراق اور پاکستان کے سرحدی علاقوں تک پھیل گیا۔
افغانستان پرحملہ اور دہشتگروں کا پیچھا کرنے کی اس کی پالیسی اب بدلی ہے۔ افغانستان میں 20سال بعد اب 31اگست کو امریکہ اور اتحادیوں کا آخری فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان