بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی آج 74 ویں برسی

ویب ڈیسک: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی 74 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
قائداعظم کو پاکستان کی آزادی کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقاریب میں اوران کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔
یاد رہے کہ برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو اسلامیان ہند گذشتہ دو صدیوں سے دیکھتے چلے آرہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا، قائد اعظ محمد علی جناح قوم کیلئے آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد 11 ستمبر 1948 کو انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی