کابل میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ

کابل میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طالبان کی تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جسے تربیت کے لیے اڑایا گیا تھا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس کے اندر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پائلٹ اور ایک کریو ممبر شامل ہے۔ حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول