یو ایس اوپن

یو ایس اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل آئیگا سویٹیک نے جیت لیا

ٹینس کی عالمی نمبر ون خاتون کھلاڑی پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں تیونس کی کھلاڑی اونس جبیر کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، یہ ان کا رواں سال دوسرا بڑا ٹائٹل ہے، اکیس سالہ پولش کھلاڑی آئیگا سویٹیک نے مقابلہ چھ دو، سات چھ(سات پانچ) سے جیتا، اونس جبیر اس سے قبل ومبلڈن اوپن کے فائنل میں بھی شکست سے دوچار ہوئی تھیں، پولینڈ کی کھلاڑی اگر یہ فائنل میچ ہار بھی جاتی تو عالمی درجہ بندی میں ان کی نمبر ون پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں تھا تاہم دوسری جانب تیونس کی کھلاڑی اونس جبیر فائنل تک رسائی کی وجہ سے اب عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔فائنل جیتنے کے بعد آئیگا کا کہنا تھا کہ بہت خوش اور مطمئن ہوں ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ سے محنت کی ہے اور اس کا صلہ ملا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے آئندہ مقابلوں کیلئے بھی اعتماد آئیگا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیونس کی کھلاڑی اونس جبیر سخت حریف ثابت ہوئی اور ان کے ساتھ مقابلہ کرکے مزہ آیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف