نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کی جیت کا تسلسل توڑ ڈالا

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے بالآخر خیبرپختونخوا کی جیت کے تسلسل کو توڑتے ہوئے پچیس رنز سے کامیاب حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے محمد فیضان نے سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی، طیب طاہر نے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 75 رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے معاذ خان نے چار، عمران خان نے تین جبکہ عمران تین وکٹیں لیکر نمایاں رہے، جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 25 رنز سے ہار گئی، صاحبزادہ فرحان نے 47، محمد سرور نے اٹھائیس جبکہ خالد عثمان نے چوبیس رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے عامر یامین، حنین شاہ اور علی اسفند نے دو دو جبکہ وقاص مقصود اور محمد فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد فیضان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف