ملکہ الزبتھ کی وفات

ملکہ الزبتھ کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا

ویب ڈیسک: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
کابینہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کل 12 ستمبر کو پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا اور ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق