صوابی میں میچ ہارنے پر2 گروپوں میں فائرنگ

صوابی میں میچ ہارنے پر2 گروپوں میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: صوابی کے علاقے ٹوپی محلہ موسیٰ خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ ہارنے پر 2 فریقین کے درمیان معمولی تکرار خونی تصادم میں بدل گئی، مخالفین کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں سجاد نامی شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں عرفان، اعجاز اور طاھر شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے افراد کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف